اگرآج اسمبلیاں موجودہوتیں تو 9مئی کاواقعہ ہی پیش نہ آتا،عامر ڈوگر

Jun 25, 2023 | 20:46:PM
 اگرآج اسمبلیاں موجودہوتیں تو 9مئی کاواقعہ ہی پیش نہ آتا،عامر ڈوگر
کیپشن: عامرڈوگر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق چیف وہپ و وزیرمملکت عامرڈوگر کا کہناہے کہ اگرآج اسمبلیاں موجودہوتیں تو 9مئی کاواقعہ ہی پیش نہ آتا،پنجاب کی بربادی وتباہی کاذمہ دار عثمان بزدار تھا،عثمان بزدار انتہائی بے وفاآدمی ہے،بطور رکن قومی اسمبلی میں ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑارہاہوں اورآئندہ بھی یہی کروںگا۔
سابق چیف وہپ و وزیرمملکت عامرڈوگر نے عدالت حاضری کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 9مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت اورشہدا پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،میراایمان ہے کہ پاک فوج کے جوان سرحدوں پرراتوں کوجاگتے ہیں توہم سکون کی نیند سوتے ہیں،پاک فوج ہے توپاکستان ہے۔ 
عامر ڈوگر کاکہناتھا کہ ملتان کی انتظامیہ میری گواہ ہے کہ میں نے پرامن احتجاج کیا اورکارکنوں کوچیک پوسٹ پرجانے سے روکتارہا،تحریک انصاف کومروانے والے فوادچودھری، شیریں مزاری جیسے مہرے تھے، عمران خان نے غلطیاں درغلطیاں کیں،125ممبران قومی اسمبلی استعفوں کےلئے ہرگزراضی نہ تھے،ممبران اورپرویزالٰہی عمران خان کی منتیں کرتے رہے اورکہتے رہے کہ الیکشن نہیں ہونگے ہم مارے جائیں گے، پی ڈی ایم سب کچھ لے جائیگا ہم جیل بھگتے گے مگرفوادچودھری گروپ نے کسی کی نہ چلنے دی۔
سابق چیف وہپ کاکہناتھا کہ ہمارا خاندان محب وطن محب ہے،9مئی کے دن ہم چونگی نمبر9پراحتجاج ختم کرکے گھرجارہے تھے تومیرے سیکرٹری نے بتایاکہ کارکنان کینٹ کی طرف جارہے ہیں، کینٹ پہنچا سی پی او، آرپی او، ڈپٹی کمشنراورکمشنر صاحبان موقع پر موجود تھے، میں نے کارکنان کوچیک پوسٹ کی طرف نہیں جانے دیا اور میں ایک ڈرنک کارنرپربیٹھارہا۔
ان کاکہناتھا کہ سیاسی ومعاشی بدامنی کاواحد حل فوری اورشفاف انتخابات ہیں ،جس کے بعد ملک جمہوریت کی پٹڑی پر چل پڑے گا اور معیشت بھی بہتر ہو جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت؟