امریکہ میں کورونا کی نئی قسم دریا فت، 19 ریاستوں، قریبی ممالک میں خو ف کے سا ئے

Feb 25, 2021 | 23:51:PM
امریکہ میں کورونا کی نئی قسم دریا فت، 19 ریاستوں، قریبی ممالک میں خو ف کے سا ئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم حال ہی میں دریافت ہوئی اور اب وہ دنیا کے مختلف حصوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی  نئی قسم کیل 20 سی کا سب سے پہلے مشاہدہ جولائی 2020 میں ہوا تھا، جو لاس اینجلس  کیس میں دریافت ہوا۔پھر یہ قسم اکتوبر میں جنوبی کیلیفورنیا میں دوبارہ نمودار ہوئی اور پھر نومبر و دسمبر میں تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اب جنوبی کیلیفورنیا میں 50 فیصد کےقریب کیسز اس قسم کا نتیجہ ہیں اور اس تعداد میں ایک ماہ کے دوران لگ بھگ دوگنا اضافہ ہوا ہے۔طبی جریدے جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کورونا کی یہ نئی قسم امریکا کی 19 ریاستوں اور بیرون ملک 6 ممالک تک پھیل چکی ہے۔
امریکا سے باہر اس قسم کے کیسز آسٹریلیا، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، سنگاپور، برطانیہ اور اسرائیل میں ہیں۔