صوبائی وزیر ریلیف کا50 سے زائدمسلح افراد کے ہمراہ لوکل گورنمنٹ کے دفتر پرحملہ،ملازمین یرغمال بنا لئے

Dec 25, 2022 | 00:49:AM
 صوبائی وزیر, ریلیف ,مسلح افراد,لوکل گورنمنٹ, دفتر,حملہ،ملازمین
کیپشن: ڈائریکٹریٹ جنرل لوکل گورنمنٹ کے دفتر کے باہر کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پشاور میں صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیرنے 50 سے زائدمسلح افراد کے ہمراہ ڈائریکٹریٹ جنرل لوکل گورنمنٹ کے دفتر  پر دھاوا بول دیا۔

ذرائع کے مطابق  ڈائریکٹریٹ میں خواتین اور بچوں کے علاوہ 100 کے لگ بگ ملازمین محصور ہوگئے تھے،صوبائی وزیر ضلع نارتھ وزیرستان کے تمام ویلیج کونسلز کے کلاس فور ملازمین کے آرڈر مانگتا رہا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کی جانب سے رات گئے تک ملازمین کو یرغمال بنائے رکھا گیا،70سے زائد نوکریوں کے آرڈر اقبال وزیر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے مانگ رہے تھے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نارتھ وزیرستان گزشتہ چار روز سے دفتر جانے سے قاصر ہے۔

ذرائع لوکل گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارتھ وزیرستان کو صوبائی وزیر کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی،گزشتہ روز دوپہر دو بجے سے رات 9 بجے تک اقبال وزیر لوکل گورنمنٹ کے عملہ کو یرغمال بنائے رکھا،صوبائی وزیر انور زیب خان کی مداخلت کے بعد اقبال وزیر رات گئے لوکل گورنمنٹ سے روانہ ہوئے،سات گھنٹے تک پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر نے عملے کو یرغمال بنائے رکھا۔