پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس تقریبات،عالمی رہنماؤں کے پیغامات

Dec 25, 2020 | 11:26:AM
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس تقریبات،عالمی رہنماؤں کے پیغامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کرسمس منائی جا رہی ہے، کورونا وبا کی وجہ سے  ویٹی کن سٹی  میں ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا،  عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دعا کروائی۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت اللحم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک باد دی، انہوں نے کورونا ویکسین کو کرسمس کا تحفہ قرار دیا۔کینیڈین وزیراعظم نے عوام کو متحد رہنے اور محبتیں پھیلانے کا پیغام دیا۔ویٹی کن سٹی میں ورچوئل تقریب   کا انعقاد ہوا جہاں شرکاء نے انتہائی محدود تعداد میں شرکت کی ،پوپ فرانسس کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خدا نے انہیں غریبوں کی خدمت اور ان سے محبت کے اظہار کا حکم دیا ہے۔ کورونا کے باعث تقریب میں کم افراد کو مدعو کیا گیاتھا، پوپ فرانسس نے دعا بھی کروائی۔

فلسطین میں بیت الحم میں بھی کرسمس کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے ایس او پیز کے تحت تقریب میں شرکت کی، عراق اور مصر میں بھی مسیحی برادری نے گرجا گھروں میں کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا۔

اٹلی میں مشہور سیاحتی مقامات روشنیوں میں ڈوب گئے، برف کے گالوں اور ستاروں کا عکس پیش کرتی رنگے برنگے برقی قمقموں نے ماحول کو یاد گار بنا دیا۔تھائی لینڈ میں ایکیوریم میں موجود سانتا کلاز نے بچوں کو سرپرائز دیا، مچھلیوں کے درمیان سرخ لباس پہنے سانتا کو سب نے پسند کیا۔