محسن نقوی کا رات گئے لاہور کے مختلف ہسپتالوں ، تھانوں اور چلڈرن ہومز کا طویل دورہ

Aug 25, 2023 | 10:36:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ )نگران وزیر اعلیٰ پنجا ب محسن نقوی کا رات گئے سے صبح تک شہر کے مختلف ہسپتالوں،تھانے اورچلڈرن ہوم کاطویل دورہ۔ 
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی میں فنشنگ کے کام معائنہ کیا، ایکسرے روم میں پرانے آلات اورپرانی فلور ٹائلزدیکھ کر اظہار برہمی، ایکسرے روم کی حالت اور نرسنگ کاؤنٹر پر اے سی انسٹالیشن کو بہتر بنانے کا حکم دیا،  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیسمنٹ کے تعمیراتی کاموں کوجلد ازجلد مکمل کیا جائے،لفٹ کو فوری فنکشنل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئی ایمرجنسی کیلئے نئے بیڈز کا بھی معائنہ کیا، نئی ایمرجنسی کی لیبارٹر ی،سکریننگ ایریا،پتھالوجی،ایکسرے اورواش رومز کا بھی معائنہ کیا، انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صرف نئے بیڈزہی آئے ہیں،ایمرجنسی کے فنشنگ کے متعدد کام ادھورے پڑے ہیں،سروسز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کو جلد ازجلد بہتر سے بہتر  بنایا جائے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو فنشنگ کے کام کی جلدتکمیل کیلئے ضروری ہدایات دیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سمن آباد ہسپتال کا دورہ بھی کیا، جہاں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے شکایات کے انبار لگا دیئے، ڈاکٹرز  کی کمی، مریضوں کی تعداد زیادہ ، فارمیسی بند  ہونے کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ میں کئی کئی گھنٹے تاخیر کی شکایات  سامنے آئیں، ہسپتال میں سی ایم او،ایک میڈیکل آفسر اورایک وویمن میڈیکل آفیسر ڈیوٹی پر موجود تھیں،ایمرجنسی، وارڈز اوردیگر شعبوں کا دورہ کیا۔
سمن آباد ہسپتال کے سی ایم او ہسپتال کے سیکنڈاورتھرڈ فلور کے بارے میں دریافت کرنے پر کچھ نہ بتا سکے،سمن آباد ہسپتال میں ایک شہری نوید چشتی کا وزیراعلیٰ سے پرجوش مصافحہ
آپ کو دیکھتا رہتا ہوں،بڑا اچھا کام کررہے ہیں نوید چشتی کی وزیراعلیٰ سے گفتگو،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی میں موجود ایک مریضہ کو فوری طورپر سروسز ہسپتال میں شفٹ کرنے کی ہدایت کی،
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں کی شکایات پر صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اورڈاکٹر ناصر جمال کو فوری طورپر ہسپتال کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر صوبائی وزراء ہسپتال پہنچے اورعلاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے تھانہ سمن آبادکابھی دورہ کیا ، فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا اورشہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی کارروائی کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ نے تھانے کی حالت زار دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا ،حوالات میں بندلوگوں سے بات چیت کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی کے دریافت کرنے پر بزرگ شخص نے بھیک مانگنے کے الزام میں پکڑے جانے کا بتایا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہنجروال کے رہائشی رحیم بخش کو ضروری کارروائی کے بعد فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا، بزرگ شخص رحیم بخش وزیراعلیٰ محسن نقوی کو دعائے دیتا ہوا باہر آگیا،وزیراعلیٰ نے ایس ایچ  او آفس،انویسٹی گیشن آفس اوردیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انجمن سلیمانیہ چلڈرن ہوم کا  بھی دورہ کیا ، چلڈرن ہوم کے کمروں اورکچن کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچوں کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا،الیکٹرک واٹر کولر کے فلٹر کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہال کا بھی دورہ کیا،بچے گرمی میں پنکھوں تلے سوئے ہوئے تھے،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچوں کے ہال میں اے سی لگانے کی ہدایت کر دی ،صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامرمیر،سیکرٹری صحت،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،پرنسپل سروسز ہسپتال،ایم ایس ہسپتال اوردیگر حکام بھی  ان کے ہمراہ تھے ۔