ڈالر کا ریٹ کہاں تک جا پہنچا؟انٹربینک اور اوپن مارکیٹ سے اہم خبر آ گئی

Jul 24, 2023 | 11:50:AM
ڈالر کا ریٹ کہاں تک جا پہنچا؟انٹربینک اور اوپن مارکیٹ سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے کی قدر پھر کم ہونے لگی،آج کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی ڈالر نے انٹر بینک میں اڑان بھری ہے,انٹربینک میں امریکی ڈالر1 روپے 69 پیسے مہنگا ہوگیا,انٹربینک میں ڈالر 286.81 روپے سے بڑھ کر 288.50 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہو گیا۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 287 روپے کے بعد 288 روپے سے بھی تجاوز کرگیاجبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 293 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 323 روپے پر برقرار رہا،برطانوی پاؤنڈ 1 روپے اضافے سے 376 روپے کاہوگیا،اماراتی درہم 50 پیسے اضافے سے 80.50 روپے کاہوگیا جبکہ سعودی ریال 80 پیسے اضافے سے 78 روپے 30 پیسے کاہوگیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بادل پھر برسیں گے،پی ڈی ایم اے سےاہم خبر آ گئی

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغازہواہے جبکہ 100انڈیکس میں 149پوائنٹس کااضافہ ہوا،100انڈیکس 46070پرپہنچ گیا.

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 45 ہزار 920 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔