چین کا یوکرین اور روس کے درمیا ن امن مذاکرات پر زور, پوزیشن پیپر جاری کر دیا

Feb 24, 2023 | 18:40:PM
چین کا یوکرین اور روس کے درمیا ن امن مذاکرات پر زور, پوزیشن پیپر جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چین نے روس یوکرین جنگ پر اپنے موقف سے دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات پر زور دیا جائے اور عالمی قوتیں اس عمل کیلئے حالات سازگار بنائیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’دی گاڈیئن ‘‘کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کی پہلی برسی کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 12 نکاتی پوزیشن پیپر جاری کیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ کے تمام فریقین جوہری کشیدگی سے گریز کریں اور عام شہریوں پر حملے بند کریں، مغرب تنازع کو ہوا دے رہا ہے۔ 


مقالے میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے حالات اور پلیٹ فارمزبنانا چاہیے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے  مغربی میڈیا کی جانب سے شائع کی جانے والی خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا جا رہاتھا کہ چین روس کو اسلحہ فروخت کر رہا ہے ۔