وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ میں 18 عوامی منصوبوں کا افتتاح کردیا

Apr 24, 2021 | 18:30:PM
وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ میں 18 عوامی منصوبوں کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ میں ایک ارب 20 کروڑ کے 18 عوامی منصوبوں کا افتتاح جبکہ ایک ارب 30 کروڑ روپے کے 6 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شاہ سلیمان سٹیڈیم،سپورٹس جمنیزیم اورپناہ گاہ اور ریسکیو1122سنٹرز کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہنگون کچھ، فاضلہ کچھ، مبار کی اور بارتھی کیلئے بارڈر ملٹری پولیس سٹیشنز ، کمال پارک،سٹی پارک اور فوڈ کودام پارک، یونین کونسل بوہڑ،مکول ڈونا کیلئے ٹف ٹائل کی تنصیب، کلمہ چوک سنگھڑ اورکلمہ چوک سے محلہ شیخاں والا روڈ اور انڈس ہائی وے سے بستی ہڈماربستی بیٹ اشرف روڈ کا افتتاح کر دیا۔
 وزیراعلیٰ نے سیوریج،ٹف ٹائل کھڑڑ بزداریونین کونسل مبارکی، میٹل روڈ فاضلہ کچھ دوستلانی مارکیٹ، سیوریج،ٹف ٹائل روڈ سردار قلات یونین کونسل بارتھی کا افتتاح کیا ۔ ڈاہر،گلکی اورسالاربند میں مائنز اینڈ منرلزڈسپنسریوں، 17 کلومیٹر طویل چوکی والا سے اٹامک انرجی دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ 5 کلومیٹر طویل انڈس ہائی سکول روڈ،انڈس ہائی کوٹ موڑ سے ٹین براستہ بستی لغاری جڑلغاری روڈ،انڈس ہائی وے ناڑی جنوبی سے لنگروالی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ تونسہ میں ریسٹ ہائوس اور چوکی والا میں سوشل سکیورٹی ہسپتال کے قیام کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔
وزیراعلیٰ نے افتتاح کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2ارب روپے کی لاگت سے تونسہ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان 58کروڑ روپے کی لاگت سے سنگھڑپل کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے۔ لالو دائرہ شاہ بند کا ٹھیکہ دیا جاچکا ہے جس پر11ارب روپے لاگت آئے گی۔ 62کروڑ روپے کی لاگت سے تونسہ شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔ تونسہ شہر میں ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی۔ شادن لنڈ کے علاقے میں نئی سیمنٹ فیکٹری لگے گی۔ منگروٹھہ سے ساکردورویہ سڑک کی منظوری دے دی ہے جس پر37کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ 24کروڑ روپے کی لاگت سے لائیوسٹاک فارم بنایا جائے گا۔ تونسہ میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جلد مکمل کرایا جائے گا۔ بجلی کی فراہمی کی107 مختلف سکیموں کو دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ شورکوٹ،لیہ،تونسہ،چوکی والا،بارتھی،چھپر بلوچستان روڈ کے منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انشااللہ جلد اس بارے میں خوشخبری ملے گی۔ اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ29ارب روپے لگایا گیا ہے۔ بارتھی میں 132کلو واٹ کے گرڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جارہاہے۔
 انہوں نے کہا کہ انڈس ہائی وے رمک تاکشمور روڈ کی بحالی اور تونسہ میں لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ تونسہ شہر کی تزئین واآرائش کے ساتھ پڑاو¿ کی 43کنال زمین فلاح وبہبود کے لئے مختص کر دی ہے۔دار غریب عوام کی فلاح کے لئے ضلع میں 8اور تونسہ میں 3لنگرخانوں کا قیام عمل میں لائیں گے۔ ضلع ڈی جی خان میں پولیس،محکمہ تعلیم و صحت،محکمہ لائیوسٹاک،سوشل ویلفیئر سمیت دیگر اداروں میں آسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بلوچ لیوی میں 329اور بارڈر ملٹری پولیس میں 145 آسامیوں کی بھرتی کی منظوری دی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اللہ کے نا م پر کچھ رقم دے دو۔۔ اب واٹس ایپ پر بھی بھیک مانگی جا نے لگی