نوازشریف کے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ پر اسد عمر بھی بول پڑے

Sep 23, 2021 | 17:51:PM
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، علم نہیں،
کیپشن: اسد عمر، پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ نواز شریف کی جعلی ویکسین کے بارے میں علم نہیں ہے ،یہ خبر سن کر تعجب نہیں ہوا ۔عین ممکن ہے نواز شریف نے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنا لیا ہو ،یہ ان کی روایت رہی ہے ،کیلبری فونٹ ہو یا پلیٹ لیٹس رپورٹ۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کی دسویں جے سی سی کا اجلاس ہواجس میں ایک نیا جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے ،چین کے ساتھ کچھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں ،وفاقی وزیر نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں ،دونوں ممالک کی قیادت نے یہ ہدایت کی ہے کہ سی پیک منصوبوں کو ترجیح دی جائے ،سی پیک منصوبوں پر کام جاری رہے گا،چینی ورکرز پچھلے سال سے سی پیک منصوبوں پر کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے ،چین نے آئی ٹی میں عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے ،پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔
اسد عمر نے کہاکہ گوادر پورٹ اور نینگبو پورٹ کے درمیان فریم ورک کیا گیا ہے ،کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ اور چینی کمپنی کے درمیان ایم او یو کیا گیا ہے،چینیوںنے سی پیک کی سیکورٹی پر بات کی ہے ،چین اور پاکستان نے داسو واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے ،دونوں ممالک نے واقعے میں ملوث افراد کو سزا دلوانے کا کہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے ، پاکستان اور چین ملکر جو بھی صورتحال ہوگی اس کا سامنا کریں گے ۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہاکہ جے سی سی اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا ذکر ہوا،پاکستان کے سی آر کو بلٹ آپریٹ طرز پر شروع کرے گا،ایکنک منظوری کے بعد کے سی آر پر کام شروع ہوگا، اسد عمر نے کہاکہ وزیر اعظم بہت جلد کراچی کا دورہ کریں گے اور کے سی آر کا جائزہ لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:  آبادی بڑھتی رہی ۔۔ اناج میں اضافہ نہ ہوا تو مستقبل میں بھوک ہو گی۔۔ وزیراعظم