ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سنٹر نے طوفان تیج کا آٹھواں الرٹ جاری کردیا

Oct 23, 2023 | 23:40:PM
ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سنٹر نے طوفان تیج کا آٹھواں الرٹ جاری کردیا
کیپشن: فوٹو عرب نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا آٹھواں الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان عمان سے 270 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، تیج طوفان یمن سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے جبکہ گوادر سے اس کا فاصلہ 1500 کلومیٹر ہے۔

طوفان کے مرکز میں 130 سے 140 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر رہی ہے، طوفان کے گرد لہریں 30 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیج طوفان چند گھنٹوں میں 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ الغیدہ کے قریب یمن کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی مقام کو طوفان کے اثرات سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، تیج بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب ’رفتار‘ ہے۔