الیکشن کمیشن کے انتخابی ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات۔ معاملہ حکومت کے سامنے اٹھانےکا فیصلہ

Feb 23, 2022 | 23:33:PM
الیکشن کمیشن۔ انتخابی۔ ایکٹ۔ ترمیمی آرڈیننس۔ تحفظات۔ حکومت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق ا اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو خط ارسال کیا جائےگا، جس میں الیکشن ایکٹ ترمیم میں آئین اور قانون کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جائےگی۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن جلد الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کرے گا، اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیم پر سیاسی جماعتوں کی رائے اور مشاورت لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن اگلا لائحہ عمل طے کرے گا۔ ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت سے بھی دوبارہ رابطہ کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو الیکشن کمیشن کی جانب نئے آرڈیننس پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔
 خیال رہے کہ حکومت نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے وفاقی وزرا ، ممبران اسمبلی و سینیٹ کو الیکشن مہم چلانے کی اجازت دے دی ہے، اس آرڈیننس کے تحت پبلک آفس ہولڈر کو بھی انتخابی مہم چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔گندے۔۔بلال شاہ نے ایسا کیا کر دیا۔حریم شاہ کو گندا کہنا پڑ گیا۔ویڈیو وائرل