وزیر ریلوے اور چیئرمین سی پیک کی ملاقات

Dec 23, 2020 | 18:37:PM
 وزیر ریلوے اور چیئرمین سی پیک کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چیئرمین سی پیک جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی اسلام آباد میں ملاقات ، چیئرمین سی پیک نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اور چیئرمین سی پیک کی ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر بات چیت۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون ملک کا اہم تر ین منصوبہ ہے۔
 چیئرمین سی پیک نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا مستقبل ایم ایل ون منصوبے سے جڑا ہوا ہے، ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہوگا۔
 وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ منصوبے سے ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی، لاہورتاکراچی کا سفر دورانیہ صرف 8 گھنٹے ہوگا، راولپنڈی اور لاہور صرف اڑھائی گھنٹے۔ ملتان اور لاہور 2 گھنٹے سفر رہ جائے گا۔ کراچی اور راولپنڈی دس گھنٹے رہ جائے گا۔ ٹریک کے دونوں طرف فینیسنگ ہوگی، تمام پھاٹکوں کا خاتمہ ہوجائیگا، ایم ایل ون کیساتھ ساتھ ایم ایل ٹو اور کوئٹہ گوادر پر بھی کا م کرینگے، ہماری ریل پورے ملک کوجوڑے گی، گوادر پورٹ کو نئی زندگی دے گی۔