جنرل ہسپتال ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن شروع، نگران وزیراعلیٰ جائزہ لینے پہنچ گئے 

Oct 22, 2023 | 20:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب) جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا آغاز ہو چکا ہے جس کا جائزہ لینے کیلئے نگران وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے ہسپتال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اپ گریڈیشن کے دوران اتارے گئے پنکھوں، اے سی، لائٹس، بیڈز، طبی آلات اور دیگر اشیاء کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی بلاک سے اتارے جانے والے طبی اور برقی آلات کو ضائع کرنے کی بجائے سٹور میں محفوظ کیاجائے اور اس دوران تعمیر و بحالی کے کاموں کے دوران پہلے سے موجود آلات کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی ٹریفک حادثے میں زخمی وزیراعلیٰ دفتر کے ملازمین کی عیادت کو پہنچ گئے

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ بھی کیا اور اپ گریڈیشن جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی مانیٹرنگ میں خود کر رہا ہوں۔

اس دوران سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی جہاں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیر ات و مواصلات، پرنسپل جنرل ہسپتال الفرید ظفر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔