سرکاری نرخوں کی دھجیاں، من مانی قیمت پر پھل فروخت ہونے لگے

Oct 22, 2023 | 12:52:PM
سرکاری نرخوں کی دھجیاں، من مانی قیمت پر پھل فروخت ہونے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف) اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا، دکاندار من مانی قیمت پر پھل فروخت کرنے لگے۔

اوپن مارکیٹ میں کیلا سرکاری قیمت 165 کی بجائے 200روپے فی درجن، سیب سرکاری قیمت 115 کی بجائے 150روپے فی کلو، امرود سرکاری قیمت 135 کی بجائے 155روپے فی کلو جبکہ انگور سرکاری قیمت 335 کی بجائے 400روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردی آنے سے قبل ہی انڈے غریب کی پہنچ سے دور، قیمت میں ہوشربا اضافہ

دیگر پھلوں میں مسمی سرکاری قیمت 80 روپے کی بجائے 120روپے فی درجن، گرما سرکاری قیمت 80 کی بجائے 95 روپے فی کلو، سنگاڑے سرکاری قیمت 85 روپے کی بجائے 120روپےفی کلو اور جاپانی پھل سرکاری قیمت 145 روپے فی کلو کی بجائے 250 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔