ٹی 20 ورلڈکپ؛ پاکستان اور بھارت میں سے کل کا میچ کون جیتے گا؟ سلیم ملک کی بڑی پیشگوئی

Oct 22, 2022 | 21:06:PM
قومی کرکٹ ٹیم، سابق کپتان، سلیم ملک، پاکستان کی جیت کی پیشگوئی،
کیپشن: سلیم ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ کے کل ہونےوالے میچ میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کردی۔
24 نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے کہاکہ جب قومی ٹیم گراﺅنڈ میں اترے گی تو اس کو بھارتی ٹیم پر نفسیاتی برتری حاصل ہے کیونکہ قومی ٹیم نے دبئی میں ہونے والے آخری ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنے روایتی حریف کو شکست دی تھی اور حالیہ ایشیا کپ میں بھی شکست سے دوچارکیاہے۔
ان کاکہناتھا قومی ٹیم کو اپنی طاقت کے مطابق کھیلنا چاہئے اور اپنے روایتی حریف کی کمزوریوں کو بہتر طریقے سے بے نقاب کرنا چاہئے۔سلیم ملک کاکہناتھا کہ پاکستانی کی اصل طاقت باﺅلنگ کا شعبے میں پنہاں ہے اگر بالرﺅں نے حکمت عملی کے مطابق باﺅلنگ کی تو کوئی بھی چیز انہیں کامیابی سے نہیں روک سکتی ۔
انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم کو ہدف کا تعاقب کرنا چاہئے اور موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چار فاسٹ باﺅلرز کیساتھ میدان میں اترنا چاہئے ،سلیم ملک نے کہاکہ میچ میں سپنرز کلیدی کردار ادا کرنے کا مطالبہ ہوگا کہ وہ آسٹریلوی پیچز پر غیر معمولی نتائج دیں اور صرف شاداب خان ہی کسی نہ کسی طرح سپن بولنگ کے شعبے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کے باؤلنگ ڈپارٹمنٹ میں ابھی بھی تجربے کی کمی ہے ،حارث رو¿ف کے علاوہ دوسرے فاسٹ باؤلرز جب کھیل کے مختصر ترین ورژن کی بات کرتے ہیں تو وہ کافی ناتجربہ کار ہیں۔
انہوں نے پاکستانی کپتان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ پہلے بولنگ کا انتخاب کریں کیونکہ اس سے ان کے گیند بازوں کو پہلے سے ہی عالمی معیار کی ہندوستانی بیٹنگ لائن اپ پر اعتماد کے ساتھ باؤلنگ کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے باؤلنگ ڈپارٹمنٹ میں کمی ہے ،جسپریت بمراہ اور رویندرا جدیجا کی عدم موجودگی نے ان کے باﺅلنگ اٹیک کو کمزور کردیاہے اور اگر وہ ہدف کا تعاقب کرتے ہیں تو اس سے پاکستانی بلے بازوں کو فائدہ ہوگا۔ پاکستانی اوپنرز محمد رضوان اور بابر اعظم کی کارکردگی ٹیم کیلئے کلیدی ہوگی۔ان کاکہناتھا کہ اوپنرز پہلے پاور پلے کا اچھا فائدہ نہیں اٹھا رہے تھے، جو کہ تشویشناک بات تھی کیونکہ اس نے مڈل آرڈر بلے بازوں پر اضافی دباؤ ڈالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی؛ چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد منظور