لاہور میں 1087 نئے پرائیویٹ سکولوں بند ہونے کا خدشہ

Nov 22, 2023 | 12:20:PM
لاہور میں 1087 نئے پرائیویٹ سکولوں بند ہونے کا خدشہ
کیپشن: لاہور میں 1087 نئے پرائیویٹ سکولوں بند ہونے کا خدشہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور میں 1087 نئے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن پر اعتراض لگ گیا جس کے باعث ان تمام سکولوں کو بند ہونے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے۔

لاکھوں طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، لاہور میں1087 نئے بننے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن پر اعتراض لگ گیا، سکولوں کو اعتراضات دور کرکے دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی، ایک ہفتہ کے اندر دوبارہ درخواست جمع نہ کرانے پر سکول بند کردیئےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چائنیز حکومت کا پاکستانی طلبا کیلئے سکالرشپس کااعلان

ذرائع کے مطابق مذکورہ نئے پرائیویٹ سکولز میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، رجسٹریشن نہ ملی تو تعلیمی بورڈ بچوں کے داخلے بھی وصول نہیں کرے گا، تعلیمی بورڈ کے تحت آئندہ سال امتحان کیلئے طلباء داخلوں کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

پرائیویٹ سکول مالکان کا کہنا ہے کہ تمام دستاویزات مکمل ہیں، بلا جواز اعتراض لگائے گئے، ہمارے سکولوں کو فی الفور رجسٹریشن جاری کی جائیں۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ سکول کھولنے سے قبل قواعدوضوابط پورے نہیں کیے گئے، سائنس ،کپیوٹرلیب ،پلے گراونڈ،کوالیفائیڈ ٹیچرز اور مکمل احاطہ نہیں ہے، سکول آنرز اعتراضات دور کرکے دوبارہ درخواست جمع کرائیں، اعتراضات دور ،دوبارہ درخواست پر رجسٹریشن موقع پر جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس وقت لاہور میں پرائیویٹ رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد ساڑھے 5 ہزار سے زائد ہے۔