کوئی گروپنگ نہیں، پی ٹی آئی ایک ہے اور رہے گی: غلام سرور

May 22, 2021 | 15:55:PM
 کوئی گروپنگ نہیں، پی ٹی آئی ایک ہے اور رہے گی: غلام سرور
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان  نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی گروپنگ نہیں، پی ٹی آئی ایک ہے اور رہے گی، یہ چھوٹے موٹے اختلافات ہیں جو ختم ہو جائیں گے، گلے شکوے جمہوریت کا حسن ہوتے ہیں۔سازشیں کرنے والے ناکام ہی رہیں گے۔

 غلام سرور خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر چکی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا شیرازہ بکھر چکا ہے، پی ٹی آئی میں گروپ بندی کا تاثر دیا جا رہا ہے جو کہ غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل سے اُن کا کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں، منصوبے میں ہماری کوئی زمین نہیں، پراجیکٹ کو کسی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ رنگ روڈ منصوبہ ڈراپ نہیں ہونا چاہیے، یہ پروجیکٹ قومی سطح کا منصوبہ ہے، جو راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے اہم ہے، وزیراعظم سے رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوائیں گے، یہ منصوبہ شروع ہوگا اور پایہ تکمیل تک بھی پہنچے گا، انکوائری سے بھاگنے والا نہیں، میری اور میرے خاندان کی انکوائری ضرور کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کہتے ہیں کہ الیکشن کو ہی نہیں تسلیم کرتا، شکر ہے 2 سال بعد انہوں نے اپنی بدترین ہار کو تسلیم کرلیا۔

یہ بھی پڑھیںچودھری نثار کو ن لیگ سے گرین سگنل مل گیا