راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل ۔۔ایف بی آر نے رپورٹ طلب کرلی

May 22, 2021 | 12:33:PM
راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل ۔۔ایف بی آر نے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف بی آر نے پنحاب حکومت سےراولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ۔

 ذرائع  کے مطابق ایف بی آر نے  کمشنر راولپنڈی سے بھی رنگ روڈ کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے،پنجاب حکومت اور کمشنر راولپنڈی نے تاحال انکوائری رپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی فراہم نہیں کی،ایف بی آر کو راولپنڈی رنگ روڈ میں ملوث ٹیکس چوروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا،ایف بی آر کو موجودہ اور سابقہ سرکاری ملازمین اور عوامی عہدیداروں کے بے نامی داروں کے خلاف تحقیقات کی سفارش کی گئی ،ایف بی آر راولپنڈی رنگ روڈ میں بے نامی جائیدادوں کی خریدو فروخت کی تحقیقات کرے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایف بی آر 12 ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف انسداد بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گا ۔ایف بی آر کو ٹاپ سٹی , کیپیٹل سمارٹ سٹی اور ایس اے ایس ڈویلپرز کے خلاف تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ انکوائری رپورٹ میں راولپنڈی رنگ روڈ میں ہزاروں کنال بے نامی جائیدادوں کی خریدو فروخت کا انکشاف کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیںمائرہ قتل کیس۔۔ حقائق جلد بے نقاب کئے جائیں:آئی جی پنجاب