ڈکیتی مزاحمت پر 65 سالہ انجنئیر قتل

Mar 22, 2024 | 15:31:PM
اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال خوفناک روپ اختیار کرگئی،  سیکٹر ایف 15 میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 65 سالہ انجنئیر کو قتل کردیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال خوفناک روپ اختیار کرگئی،  سیکٹر ایف 15 میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 65 سالہ انجنئیر کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقہ میں 4مسلح  ڈاکو گھر میں گھس گئے۔  ڈاکوؤں نے اوپر پورشن پر موجود کرائے داروں کو باندھ کر لوٹنے کے بعد فرار ہونے لگی تو 65 سالہ گھر مالک نے مزاحمت کی کوشش کی۔ جس پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے 65  سالہ انجنئیر  اجمل صابر کو قتل کر دیا۔

اہلخانہ کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت پیش آیا۔ ملزمان گھر سے لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔  

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کے80 فیصدفیصلے سرکولیشن سمریوں پر کئے جانے کا انکشاف

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

شہر میں ڈکیتیوں کی تعداد بڑھنے سے شہری خوف کا شکار ہونے لگے ہیں۔ شہریوں نے وزیر داخلہ سے شہر میں بڑھتی ڈکیتیوں پر نوٹس کی اپیل کر دی۔