وفاقی کابینہ کے80 فیصدفیصلے سرکولیشن سمریوں پر کئے جانے کا انکشاف

Mar 22, 2024 | 15:23:PM
وفاقی کابینہ کے80 فیصدفیصلے سرکولیشن سمریوں پر کئے جانے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایک سال میں وفاقی کابینہ کے80 فیصدفیصلے سرکولیشن سمریوں پر کئے جانے کا انکشاف سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق حالیہ مالی سال وفاقی کابینہ نے 792سمریاں سرکولیشن کےذریعے منظورکیں،کابینہ کے ریگولر اجلاسوں کوبائی پاس کرکے سرکولیشن سمریوں پر بیشتر فیصلے کئے گئے،کابینہ نےمالی سال2022-23 میں مجموعی طورپر995فیصلے کئے،حالیہ مالی سال وفاقی کابینہ کے ٹوٹل42 اجلاس منعقد کئےگئے، مالی سال2022-23میں وفاقی کابینہ نے203فیصلےریگولراجلاس میں کئے،باقی ماندہ تمام فیصلےکابینہ ارکان میں سمریاں سرکولیٹ کرکےکئے گئے،گزشتہ سال وزارتوں،ڈویژنزنےکل 1116سمریاں وفاقی کابینہ کیلئے جمع کرائی تھیں،ان میں119سمریاں واپس،وفاقی کابینہ کی منظوری کیلئےپیش نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں بحث کرانے کی بجائے سرکولیشن سمریوں پرفیصلوں کو ترجیح دی گئی۔