مولانا فضل الرحمان کی بہادر آباد آمد، ایم کیو ایم حکومت کیخلاف پھٹ پڑی 

Mar 22, 2022 | 15:54:PM
ایم کیو ایم ، خالد مقبول صدیقی
کیپشن: مولانا فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اپوزیشن نے کوششیں تیز کردیں ، مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم سے مذاکرات کیلئے بہادر آباد پہنچے جہاں انہوں نے خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی ۔
ملاقات کے بعد دونوں رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ ایم کیو ایم کے دفتر سے مطمئن ہوکر جارہا ہوں ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے ،عمران خان نے اتحادی بھی اب ان کے ساتھ نہیں رہے ،شاید ایم کیو ایم کو اعلان کرنے میں ایک دو دن لگ جائیں ۔ عمران خان اب قوم کے نمائندے نہیں رہے ،ایم کیوایم اور جے یو آئی میں بھر پور ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مولانا کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں ،15 سال سے ہمیں دیوار سے لگایا نہیں گیا بلکہ دیوار میں چنوایا گیا، حکومت میں ہوتے ہوئے ہمارے سو سے زیادہ کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں ۔کسی اور جماعت کا ایک بھی کارکن لاپتہ نہیں ،مولانا کی ملاقات سے حوصلہ ملا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:براڈ شیٹ کے سربراہ نے نوازشریف سے معافی مانگ لی