رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ کے اہلِ خانہ کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری

Jun 22, 2023 | 18:42:PM
رہنما پیپلز پارٹی سید خورشید شاہ کے اہلِ خانہ کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے احتساب عدلات کو رہنما پیپلز پارٹی و وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کی دونوں بیگمات اور بیٹے کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ، ان کے دو بیٹوں اور دو  بیگمات سمیت 18 افراد کے خلاف دائر نیب  ریفرنس کا معاملہ، وفاقی وزیر کی دونوں بیگمات اور ان کے بیٹے ایم پی اے سید فرخ شاہ  کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کیلئے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دائر درخواست کی گئی۔ جس پر سماعت جسٹس عمر سیال اور جواد اکبر سروانہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ابتک کا بڑا جھٹکا، ہمیشہ ساتھ دینے کے دعوے کرنیوالے رہنما نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

سماعت کے موقع پر  ڈی جی نیب سکھر سمیت متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ پٹیشنرز کے وکیل ایڈووکیٹ محفوظ اعوان کے مطابق عدالت نے درخواست پر وکلا کے دلائل اور ڈی جی نیب کا موقف سنے۔بعد ازاں ڈبل بینچ نے احتساب عدالت کو سید خورشید شاہ کی دونوں بیگمات اور بیٹے سید فرخ شاہ کو پاسپورٹ واپس دینے کا حکم جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں خورشید شاہ، ان کے دو بیٹوں اور دو بیگمات سمیت 18 افراد کے خلاف نیب سکھر  کی جانب سے 1 ارب 23 کروڑ روپے کا آمدن سے زائد اثاثاجات ریفرنس زیر سماعت ہے۔