بڑی خبر، روسی صدر نے یوکرین پر حملے کا حکم دیدیا، امریکی خفیہ ایجنسی 

Feb 22, 2022 | 00:02:AM
 بڑی خبر، روسی صدر نے یوکرین پر حملے کا حکم دیدیا، امریکی خفیہ ایجنسی 
کیپشن: روس اور یوکرین میں کشیدگی (فوٹو بشکریہ ریپلک ورلڈ)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور یوکرین میں جاری حالیہ کشیدگی  کے درمیان امریکی خفیہ ایجنسی نے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ٹینک یوکرین کی طرف بڑھنے لگے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی اہلکاروں کوحملے کا حکم دے دیا ہے اور اب حملے کے آخری منصوبے پر کام چل رہا ہے۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی چینل نے  نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی خفیہ محکمہ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر سیدھا حملے سے پہلے روس سائبر اٹیک کرے گا۔ آخر میں زمینی ٹکڑیاں یوکرین کے شہروں پر قبضہ کریں گی۔ روس کی اگلی لائن کی فوج کے گاڑیوں، ٹینکوں پر  پینٹ سے جڑے الفاظ بنائے گئے ہیں اور یہ ٹینک یوکرین سرحد کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔امریکن انٹیلی جنس رپورٹ میں بتایا ہے کہ یوکرین کے پاس تعینات 1.50 لاکھ روسی سپاہیوں نے 40 فیصد سے 50 فیصد جلد ہی فل سکیل وار شروع کرسکتے ہیں۔ افسران نے کہا ہے کہ روس بارڈر لائن پر حملے کرکے یوکرین کو جنگ کے لئے اکسا رہا ہے۔ یوکرین ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے پاس بھی روس کی طرح کے ہی ٹینک اور گاڑی ہیں۔ اس لئے اپنے ہی فوج کی گولی باری سے بچنے کے لئے یہ نشانہ بنائے گئے ہیں۔ گاڑیوں پر اس طرح کے نشان بنانے کی شروعات پہلےخلیجی جنگ کے دوران امریکی اور برطانوی افواج نے کی تھی۔ تب انہوں نے ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کیلئے گاڑیوں پر الٹا وی کا نشان بنا دیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ایک بار پھر روس پر فالس فلیگ آپریشن جاری رکھنے کا الزام لگایا۔ وہیں ایک وارننگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روس کی طرف سے جنگ کا بہانا بنانے کے لئے کئی طرح کی کہانیاں تیار کی گئی ہیں۔ اس وجہ سے ابھی تک یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ اگلا روسی حملہ کس طرح کا ہوگا۔ ادھر ماسکو  میں واقع امریکی سفارت خانہ نے ماسکو، سینٹ پیٹسربرگ سمیت کئی شہروں پر حملے کی وارننگ جاری کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان روس کے کئی شہروں میں شاپنگ سینٹرز، ریلوے اور میٹرو سٹیشنوں اور پبلک مقامات پر حملہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرویو کے دوران رسک لے کر حجاب پہنے رکھا، پہلی برطانوی خاتون جج  رافعہ ارشد کا انکشاف