برطانیہ سے آنیوالے پاکستانیوں اور سفارتی ملازمین کیلئے سفری شرائط میں نرمی

Dec 22, 2020 | 22:20:PM
برطانیہ سے آنیوالے پاکستانیوں اور سفارتی ملازمین کیلئے سفری شرائط میں نرمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) برطانیہ میں موجود پاکستانیوں اور برطانوی سفارتخانے کے ملازمین کی پاکستان آمد کے لئے سفری شرائط میں نرمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بزنس ویزا، وزٹ ویزا اور ٹرانزٹ ویزا کے حامل پاکستانیوں کو ملک آنے کی اجازت ہوگی۔ بزنس، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزا کے حامل پاکستانیوں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیگیٹو کی رپورٹ لازم، سٹیڈی ویزہ، فیملی اور ورک ویزہ والوں مسافروں کا پاسپورٹ اگر آئندہ 30 یوم میں ختم ہورہا ہے تو ان مسافروں کو بھی کرونا نیگٹو رپورٹ کے ہمراہ پاکستان سفر کرسکیں گے ۔
برطانوی سفارت کار، سفارتی عملہ اور ان کی فیملیز کو بھی برطانیہ سے پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔ سفارت کاروں ،برطانوی ہائی کمشن اور انکی فیملی کو سفر سے 72 گھنٹے قبل کرونا نیگٹو رپورٹ سفر کے لئے لازم قراردیدیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔