کرسمس ,نیو ایئرنائٹ !ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا

Dec 22, 2020 | 10:26:AM
کرسمس ,نیو ایئرنائٹ !ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کرسمس اور نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں کرسمس اور قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد اور شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا، اعلیٰ پولیس افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 25 دسمبر کو شہر بھر اور خصوصی طور پر مزار قائد پر سکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ہوائی فائرنگ جرم ہے۔ اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کیا جائے گاجس کے تحت 10 سال قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہےیہ جرم ناقابل ضمانت بھی ہے۔کرسمس اور نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

مزار قائد اور اطراف کے علاقوں میں 40 تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں پر مشتمل موٹرسائیکل سکواڈ مستقل بنیادوں پر24گھنٹے گشت پر مامور ہے۔مزار پر گارڈز کی تبدیلی اور دیگر تقریبات کی سکیورٹی کےلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جا رہی ہے، مزار قائد کے اطراف بلند عمارتوں پر سپیشل سکیورٹی یونٹ کے تربیت یافتہ سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔