سابق جج کی جوڈیشل کمیشن کیخلاف درخواست خارج 

Aug 22, 2022 | 19:56:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق جج، عظیم خان، جوڈیشل کمیشن، درخواست خارج،
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ کے سابق جج عظیم خان کی جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواست خارج کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عظیم خان آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل نہ کئے جانے کو چیلنج کیاتھا،عظیم خان کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ 2012 میں مجھے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج بنایا گیا، ایڈہاک جج کام کرنے کے بعد مجھے مستقل نہیں کیاگیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کو کیسے ہدایات دی جا سکتی ہیں؟آپ کی تقرری ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ہوئی، نوٹیفکیشن ختم تو تقرری ختم.

عظیم خان آفریدی نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن نے مجھ پر کرپٹ اور دہشتگرد ہونے کا الزام لگایا،درخواستوں کے باوجود مجھے آج تک جوڈیشل کمیشن کی کارروائی فراہم نہیں کی گئی، عظیم خان آفریدی نے مزید کہا کہ میں نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو لیگل نوٹس بھی بھیجے ہیں،جوڈیشل کمیشن کی کاروائی بد نیتی پر مبنی ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ایسی بات مت کریں،آپ نے ممبران کو لیگل نوٹس بھیجے ہیں تو پھر انکے خلاف مقدمات کریں۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی،
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد