گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی، کونسی گاڑی کتنے کی ہوگئی؟

Mar 21, 2024 | 11:34:AM
 گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی، کونسی گاڑی کتنے کی ہوگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مہنگائی کے اس دور میں گاڑی خریدنا خواب بن چکا ہے،پاکستان میں گاڑیوں کی قمتیں گزشتہ چند سالوں سے اتنی زیادہ بڑھی ہیں کہ لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں،حال ہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں بننے والی 40 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس بھی عائد کیا تھا جس کی وجہ سے 1400 سی سی سے زیادہ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا،لیکن اب اچانک سے دیکھا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ایک طویل عرصے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں یک دم بڑی کمی ہوئی ہے۔

 ماہرین کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ڈالر کی قیمت پر انحصار کرتا ہے، اسی لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم رہنا ہے،ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ہونڈا کمپنی نے گاڑیاں کا ریٹ کم کر دیا۔

ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لیمیٹڈ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہونڈا سٹی کے 2 ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

خیال رہے کہ ہونڈا اٹلس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں 50 ہزار جبکہ سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کی کمی کردی گئی ہے ،ہونڈا سٹی ایم ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 46 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی،اسی طرح سٹی سی وی ٹی 1.2 لیٹر کی قیمت کمی کے بعد 46 لاکھ 89 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ا س سے قبل یہ گاڑی 48 لاکھ 29 ہزار روپے میں ٖفروخت ہو رہی تھی۔ 

 اسی طرح انڈس موٹرز کمپنی نے ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی کی قیمت 46 لاکھ 59 ہزار سے کم کرکے 45 لاکھ 86 ہزار کردی جب کہ ٹویوٹا یارس کی تمام اقسام میں 73 ہزار روہے کی کمی کی گئی ہے۔

ٹویوٹا یارس 1.3 ایم ٹی کی قیمت 43 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 43 لاکھ 26 ہزار، جبکہ ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی ہائی 48 لاکھ 99 ہزار سے کم کرکے 47 لاکھ 66 ہزار کردی، ٹویوٹا یارس 1.3 سی وی ٹی میں 1 لاکھ 33 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے،کمپنی کی جانب سے لینڈ کروزر زیڈ ایکس 300 کی قیمت 3کروڑ 68لاکھ 29ہزار 36،829،000 کمی کے ساتھ 12 کروڑ کی ہو چکی ہے، جو کہ اس سے پہلے 15کروڑ 68لاکھ 29ہزار روپے کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے کا اثر ،انٹر بینک میں  ڈالر کا ریٹ گر گیا