رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟

Mar 21, 2024 | 10:46:AM
ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 

شہر لاہور میں سورج صبح سویرے مدھم کرنیں بکھیرنے میں مصروف، ہوائیں چلنے سے فضا تازگی کا احساس دلانے لگیں۔ ماہرین کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ 

لاہور کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 19  جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی شرع 252 کے ساتھ شہر لاہور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ جوہر ٹاؤن ٹھوکر نیاز بیگ 282, فدا حسین 252 , سید مراتب علی روڈ 212 ا ے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد کا مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کا ریٹ مزید کم،روپیہ تگڑا ہو گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور  شہر میں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔