براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی تحقیقات مکمل !!!

Mar 21, 2021 | 13:03:PM
براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی تحقیقات مکمل !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی سربراہی میں براڈ شیٹ انکوائری کمیشن  نے تحقیقات مکمل  کرلیں۔سو صفحات پر مشتمل رپورٹ پیر یا بدھ کو وفاقی حکومت کو بھیجی جائے گی ۔

 29 جنوری کو قائم کردہ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز 9 فروری کو کیا تھا۔ذرائع کے مطابق  100 صفحات کی رپورٹ کے ساتھ مختلف  شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ رکھا گیا ہے۔انکوائری رپورٹ پیر یا بدھ کو وفاقی حکومت کو بھجوا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت براڈ شیٹ انکوائری کمیشن 29 جنوری کوبنایا گیا تھا۔ کمیشن  نے براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب، تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین  سمیت  براڈ شیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکوری فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرنی تھی۔یادر رہے کہ  جسٹس (ر) عظمت سعید نے براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کےسربراہ کی حیثیت سے تنخواہ و مراعات لینے سے انکار کیا تھا۔