پاکستان چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرے گا

Jun 21, 2023 | 15:21:PM
پاکستان چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرے گا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان نے چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گدھوں کی کھالیں چین کو برآمد کی جائیں گی۔

پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے نئے دور کا آغاز کردیا گیا، چین کیلئے مختلف مصنوعات کی برآمدات ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان گدھوں کی کھالیں چین کو برآمد کرے گا، کھالیں پروسیسنگ مقاصد کیلئے چین بھیجی جائیں گی جبکہ خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات بھی چین کو برآمد کی جائیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری دیدی، پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف نے توثیق کردی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کو ریگولیٹ کرنا ہے، خشک مرچیں، بیف، ڈیری مصنوعات کی برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی، پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی، صحت، حفاظتی معیارات اور کورنٹائن ضروریات پر بھی عملدرآمد ہوگا۔