بھارتی فوج کی دہشت گردی ۔۔۔ تین اورکشمیری نوجوان شہید کر دیئے

Jun 21, 2021 | 20:07:PM
 بھارتی فوج کی دہشت گردی ۔۔۔ تین اورکشمیری نوجوان شہید کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)بھار ت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران سوپور قصبے میں تین اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ 
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کوقصبے کے علاقے گنڈ براٹ میں دو روز سے جاری تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔شہید ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت مدثر پنڈت کے طور پر ہوئی ہے ۔

فوجی کارروائی ہفتہ کے روز شروع کی گئی تھی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔ بھارتی فوج کی 22اور52راشٹریہ رائفلز ، سینٹرل ریزوپولیس فورس کی178بٹالین اور اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے پورے قصبے کامحاصرہ کررکھا ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق سوپور کی تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب پورے قصبے کا محاصرہ کر کے بڑے پیمانے پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس کارروائی میں 1000کے قریب فوجی گاڑیاں استعمال کی گئیں ۔ فوجیوں نے قصبے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بند ی کی اور میڈیا کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی  ۔ فوجیوں نے صحافیوں کو سوپور میں کارروائی کے بارے میں کوئی خبر جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ فوجیوں نے مرد و خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 150سے زائدشدید زخمی افرادکوہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
 ہسپتال کی انتظامیہ اس حد تک خوفزدہ تھی کہ انہوں نے بھی زخمیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔قصبے کے مختلف علاقوں سے دو درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں نوجوانو ں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔