چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ترکیہ کے سفارت خانہ آمد

Feb 21, 2023 | 15:12:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی وفد کے ہمراہ ترکیہ کے سفارت خانہ آمد ۔

مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی سے ملاقات، مولانا سید عبدالخبیرآزاد  نے سانحہ ترکیہ پر اظہار افسوس و تعزیت  کی کرتے ہوئےکہا کہ  آج پاکستانی قوم برادر ملک ترکیہ کے ساتھ دکھ و غم کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے ، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ انسانیت کے ناطے شام و ترکیہ زلزلہ متاثرین عوام کے ساتھ دل کھول کر مدد کا ذریعہ بنے ۔

ضرور پڑھیں : ماہ شعبان کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا 

 چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں محبت،اخوت،رواداری،بھائی چارے اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے،مخلوق خدا کی خدمت عین عبادت ہے انسانیت کی خدمت کرنا خدا کی خوشنودی کا ذریعہ ہے ، 

نبی کریمؐ نے فرمایا کہ تم میں بہترین انسان وہ ہے جو دوسرے انسانوں کو نفع پہنچائے ۔امت مسلمہ اور پاکستانی عوام ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ دل کھول کر تعاون کریں ۔