ماہ شعبان کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا

Feb 21, 2023 | 12:54:PM
چاند
کیپشن: چاند
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )نئے اسلامی ماہ شعبان المعظم ہجری 1444 کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج بروز منگل 21 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس آج  21 فروری شام ساڑھے پانچ بجے کوہسار بلاک پاک سیکریٹریٹ کی چھت پر منعقد ہوگا ۔  جب کہ دیگر شہروں میں ذونل کمیٹیوں کے اجلاس منقعد کیے جائیں گے۔

ضرور پڑھیں: پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر

اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخیر آزاد کریں گے، جب کہ سید مشاہد حسین، حافظ عبدالقدوس سمیت محکمہ موسمیات اور دیگر کمیٹیوں کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔چاند کی رویت کی شہادت / اطلاعات سامنے آنے پر مرکزی کمیٹی کی جانب سے مشترکا پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے گا۔