”ہمت مرداں مدد خدا“کراچی یونیورسٹی کا سکیورٹی گارڈ لیکچراربن گیا

Oct 20, 2022 | 20:44:PM
انسان، کام کے کرنے کا تہیہ، پہاڑ جیسی مشکلات، جھیلنے،
کیپشن: سکیورٹی گارڈ اختر نواز،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اگر انسان ایک بار کسی کام کے کرنے کا تہیہ کر لئے تووہ اپنے مقصد کے حصول کیلئے پہاڑ جیسی مشکلات کو بھی جھیلنے سے گریز نہیں کرتااور انہیں بآسانی عبور کرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے، مشہور کہاوت ”ہمت مرداں مدد خدا“سوشل میڈیا پر وائرل کراچی یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ اخترنواز خٹک پر فٹ آتی ہے جس نے میٹرک سے ایم فل کا سفر مکمل کرکے اپنے ہم عصر طلبہ کیلئے ایک مثال قائم کردی۔
سوشل میڈیا پروائرل میٹرک پاس ایک نوجوان جو روزگار کیلئے کراچی یونیورسٹی میں سکیورٹی گارڈتعینات ہوا، جس کو صحیح طرح سے بات کرنے کا کوئی خاص ڈھنگ نہیں تھا لیکن اسے پڑھنے کا شوق تھا،اس نے اپنے شوق کی تکمیل کیلئے کراچی یونیورسٹی میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کے ساتھ ساتھ تعلیم کا سفر بھی جاری رکھا۔
اختر نواز نے بتایا کہ جب میرا ایم فل میں داخلہ ہوا تو میں نے اپنی نوکری رات میں کرائی کیونکہ صبح میں ایم فل کی کلاسز لینی ہوتی تھی، دو سے ڈھائی سال تک رات میں نوکری کی اور اس دوران گھر والوں نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ جب ایم فل مکمل ہوا تو ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ نے کہا ہمارے لئے ٹیچنگ کریں، شروع میں تو بہت عجیب سا لگا لیکن پوری تیاری کے ساتھ ٹیچنگ کا آغاز کیا اور ان شا اللہ پی ایچ ڈی بھی مکمل کروں گا۔
اختر نواز نے بتایا کہ انہوں نے اپنا تھیسز سٹریٹ کرائمز، اس کی وجوہات اور اس کے تدارک پر کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر انسان میں لگن اور کچھ کرنے کی جستجو ہو تو پھر کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان جتنا پیٹرول چاہے دینے کو تیار ہیں، ایران کی بڑی پیشکش