بیگم نسیم ولی کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اسفند یار ولی 

May 20, 2021 | 23:25:PM
بیگم نسیم ولی کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اسفند یار ولی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے سربراہ اسفندیارولی نے کہاہے کہ بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت کرنیوالے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں،دنیا بھر سے مختلف ملکی، بین الاقوامی، سیاسی و سماجی شخصیات کا بھی شکریہ جنہوں نے مختلف ذرائع سے تعزیت کی۔
اسفند یار ولی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں، عہدیداران اور کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ولی باغ آکر تعزیت کی ،عوامی نیشنل پارٹی کے تمام رہنماﺅں، عہدیداران و کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بی بی کے جنازے میں کثیر تعداد میں شرکت کی اور تعزیت کی، ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ٹیلیفون، سوشل میڈیا، اخباری و ٹی وی بیانات کے ذریعے تعزیت کی ۔
سربراہ اے این پی نے کہاکہ سیاسی رہنماﺅں کے علاوہ صحافیوں، سماجی شخصیات، وکلائ، طلبائ، فنکار برادری اور ہر مکتبہ فکر کے افراد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس بڑے غم میں ہمارے ساتھ شریک ہوئے۔
اسفندیار ولی کاکہناتھاکہ بی بی بیگم نسیم ولی خان بلاشبہ پاکستانی سیاست کا بڑا نام تھا جنہوں نے نامساعد حالات میں پارٹی اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہم انکی جدوجہد پر انکو سلام پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی کی یہ جنگ جاری رہے گی، ان کاکہناتھاکہ بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر پیدا ہونیوالا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا لیکن ان کا مشن جاری رہے گا ،عوامی نیشنل پارٹی اور خاندان کی جانب سے بی بی کی وفات پر تعزیت کرنیوالوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ایس 70 ضمنی الیکشن ۔۔پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا