پاکستان دنیا کا 105 واں خوش مزاج ملک بن گیا

Mar 20, 2021 | 17:36:PM
 پاکستان دنیا کا 105 واں خوش مزاج ملک بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یو این او فہرست کے مطابق ہمسایہ ملک بھارت کے مقابلے میں پاکستانی قوم زیا دہ خو ش مزاج نکلی، زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق فِن لینڈ فہرست میں اول، دوسرے نمبر پر آئس لینڈ اور تیسرے پر ڈنمارک موجود ہے۔ سوئٹرز لینڈ چوتھی اور ہالینڈ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ امریکا چار درجے ترقی کے بعد اٹھارہ سے چودہ نمبر پر آگیا ہے۔اس رپورٹ میں گیلپ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے جس میں 149 ممالک کے لوگوں کو اپنی خوشی کا درجہ دینے کے لئے کہا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان 139 ویں پوزیشن پر موجود ہے صرف برونڈی ، یمن ، تنزانیہ ، ہیٹی ، مالاوی ، لیسوتھو ، بوٹسوانا ، روانڈا ، زمبابوے اور افغانستان کو ہندوستان سے زیادہ ناخوشگوار قرار دیا گیا۔بھارت کے ہمسایہ ممالک میں پاکستان دنیا کا 105 واں خوش ترین ملک ہے۔