صوفی ازم کی بنیاد پر انسٹیٹیوٹ کھولے جانے کا آئیڈیا میرا ہے: علی حیدر گیلانی

Jun 20, 2021 | 12:31:PM
 صوفی ازم کی بنیاد پر انسٹیٹیوٹ کھولے جانے کا آئیڈیا میرا ہے: علی حیدر گیلانی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ  جس صوفی ازم کی بنیاد پر انسٹیٹیوٹ کھولے جارہے ہیں وہ کسی نا کسی صورت میرا آئیڈیا ہے۔

سجادہ نشین بری امام سرکار پیر سید علی حیدر گیلانی نےدعویٰ کیا کہ صوفی ازم سے متعلق میں نے چار ماہ قبل وزیراعظم کو خط لکھ کر بتادیا تھا ، میں نے جو آئیڈیا دیا وہ کھبی کوئی اور بہترین انداز میں چاک آوٹ نہیں کر سکتا اگر اس صوفی ازم کو صرف خانہ پوری کے لئے استعمال کیا گیا تو یہ آئیڈیا چند دنوں کا مہمان ہوگا ۔صوفی ازم کو پروموٹ کرنے کے لئے صوفیائے کرام کے پیغام کو پھلانا پڑے گا۔ صوفی ازم سے متعلق میرے تجاویز کو وزارت مذہبی امور نے بھی سراہا تھا ۔ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو لوگ اس آئیڈیا کو اس لئے آگے نہیں آنے دیتے کہ ان کی پوزیشن چیلنج ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیںاسد عمر نےکورونا ویکسین کی قلت سے متاثر افراد کو خوشخبری سنا دی