" نالہ لئی کا مسلہ جلدحل ہوجائےتو راولپنڈی کیلئے وسائل فراہم کریںگے"، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

Jul 20, 2023 | 21:12:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نالہ لئی کے ہنگامی دورے پر راولپنڈی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کمشنر راولپنڈی وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  کو نالہ لئی پر کئے جانے والے اقدامات پر   کو بریفنگ دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے پیشگی اقدامات کے باعث ریکارڈ بارش میں بھی علاقہ نقصانات سے محفوظ رہا، انتظامیہ نے بارش کے دوران اچھا کام کیا۔

 وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں 205ملی میٹر بارش ہوئی، جس پر انتظامیہ نے بارش میں اچھا کام کیا  نالوں کی بروقت صفائی سے نکاسی آب میں آسانی ہوئی،نالہ لئی پراجیکٹ پر کوشش کررہے ہیں کہ  نالہ  لئی کا مسلہ جلد  حل ہو جائے توراولپنڈی کے لئے جو وسائل ضروری ہیں انتظامیہ کو فراہم کریں گے، راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی دوسری ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو کرکٹ ٹیم کو کیا مسئلہ ہے: احسان مزاری

 وزیر اعلی نے بتایا کہ اگلے ہفتہ میں اہم ہسپتالوں کو فنڈز جاری  کر دیں گے،زچہ بچہ ہسپتال کا کام بھی جلد شروع ہونے کی امید ہے، نالوں کی صفائی پر 15 کروڑ روپے خرچ کئے گئے اگر نالہ لئی کا حل نکل آتا ہے تو مشینری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔