معروف ٹک ٹاکر جنت مرزااور عمران خان کا موازنہ ،آخرکیوں؟

Jul 20, 2023 | 00:03:AM
معروف ٹک ٹاکر جنت مرزااور عمران خان کا موازنہ ،آخرکیوں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹارجنت مرزاکا فالورز کی وجہ سے موازنہ کیا جا رہاہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کے نئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر دو سے کم دنوں میں 30 لاکھ سے زیادہ فالوورز کو ان کی جماعت  ان کی مقبولیت کا ثبوت قرار دیا ہے،تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ’ٹک ٹاک پر صرف 26 گھنٹوں میں دو ملین فالوورز۔ ہم حقیقی معنوں میں چیئرمین تحریک انصاف کے دور میں جی رہے ہیں،دوسری طرف یہ اعداد و شمار ایک تنازعے کو بھی جنم دے رہے ہیں۔بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیر اعظم کے فالوورز اور ویوز جعلی اکاؤنٹس یا بوٹس کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم کون؟ شہباز شریف کی اہم ملاقات

چیئرمین تحریک انصاف نے 18 جولائی کو ایک ویڈیو پوسٹ کر کے ٹک ٹاک پر شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا،اس تشہیری کلپ پر  اب تک 13 کروڑ سے زیادہ ویوز آچکے ہیں۔

امریکہ میں مقیم سوشل میڈیا لیڈر پی ٹی آئی جبران الیاس نے اسے ٹک ٹاک پر  چیئرمین تحریک انصاف کا ’گرینڈ ویلکم‘ قرار دیا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم ایک برانڈ بن چکے ہیں جس کی بدولت انہیں ابتدائی طور پر 20 سے کم گھنٹوں میں ٹک ٹاک پر 10 لاکھ فالوورز اور 10 کروڑ ویوز مل گئے تھے ،آئندہ الیکشن میں ٹک ٹاک ’ڈور ٹو ڈور کیمپین کا متبادل ہوسکتی ہےتاہم ماضی میں عمران خان کی سوشل میڈیا سے منسلک رہنے والے فرحان ورک کہتے ہیں کہ ’پاکستان میں کل ٹک ٹاک آڈینس 41 ملین ہے۔ پھر انھوں نے 100 ملین ویوز کیسے حاصل کر لیے؟   

سوشل میڈیا پر بعض لوگ عمران خان کا موازنہ مشہور انفلوینسر جنت مرزا سے کر رہے ہیں جو دو کروڑ فالوورز کے ساتھ ٹک ٹاک پر سب سے مقبول پاکستانی ہیں۔ مقدس فاروق اعوان کہتی ہیں کہ ’کوئی جنت مرزا کو بتائے عمران خان ٹک ٹاک پر آ رہے ہیں۔‘فہمیدہ نامی صارف نے کہا کہ ’عمران خان جنت مرزا کومشکل وقت دیں گے۔مقدس نے کہا ہے کہ ’ٹک ٹاک پی ٹی آئی کی الیکشن کمپین اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘  سیف اعوان نامی صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کمیشن کو چاہیے آئندہ الیکشن کے بیلٹ پیپر پر ایک خانہ ٹک ٹاک کے وزیراعظم کے لیے لازمی رکھے جس میں ملک بھر سے صرف دو امیدوار ہوں: جنت مرزا اور عمران خان۔‘