افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں، آرمی چیف 

Dec 20, 2021 | 19:27:PM
دنیا، غیر مستحکم افغانستان، متحمل
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا، افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیااورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی اورافغان سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا متاثرہ شخص قرنطینہ سے فرار۔۔۔انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا، افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں،آرمی چیف نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت پر اظہار تشکر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے افغان صورتحال علاقائی استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا، امریکی نمائندہ خصوصی نے سرحدی انتظام کیلئے خصوصی پاکستانی کاوشوں کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹریاسر شاہ پرلڑکی سے زیادتی میں معاونت ،ہراساں کرنے کا الزام ،مقدمہ درج،سنگین انکشافات