سینیٹ الیکشن حکومت کیلئے امتحان، اتحادیوں کے مطالبات بڑھ گئے

Dec 20, 2020 | 17:58:PM
سینیٹ الیکشن حکومت کیلئے امتحان، اتحادیوں کے مطالبات بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینیٹ الیکشن تبدیلی سرکار کی وفاقی حکومت کےلئے کڑے امتحان سے کم نہیں، سندھ میں اتحادیوں ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے تحریک انصاف سے سینیٹ الیکشن میں اضافی کوٹہ مانگ لیا جبکہ پی ٹی آئی سینیٹ کی تین نشستوں پر اپنے امیدوار کامیاب کرانا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یک نہ شد دو شد ،تبدیلی سرکار پی ڈی ایم کو قابو کرے یا اتحادیوں کو منائے ،سندھ میں سینٹ الیکشن تحریک انصاف کےلئے کڑے امتحان سے کم نہیں،تحریک انصاف سندھ میں گروپ بندی اور اتحادیوں کے نخرے اور فرمائشیں بڑھنے لگیں۔
ایم کیوایم نے سینیٹ میں اتحاد برقرار رکھنے کی صورت دو نشستیں دینے کا مطالبہ کیاہے،جی ڈی اے بھی سینیٹ ایک نشست کامطالبہ کررہی ہے جبکہ پی ٹی آئی سندھ میں سینیٹ کی تینوں نشستوں پر اپنے امیدوار کامیاب کروانا چاہتی ہے،سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 30،ایم کیوایم 21اورجی ڈی اے ارکان کی تعداد 14ہے۔
سینیٹ الیکشن کے موجودہ طریقہ کار کے تحت پی ٹی آئی اور اتحادیوں مجموعی طورپر 3نشستیں مل سکتی ہیں، مارچ 2021 میں سندھ سے گیارہ سینیٹر منتخب ہوں گے ،آٹھ نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوں گے دو خواتین اور ایک اقلیت کوٹے پر ہے۔