باپ نے ٹوٹے ہاتھ کیساتھ سمندر کی بے رحم لہروں سے لڑتے ہوئے ڈوبتے بیٹے کو بچا لیا، پھر کیا ہوا؟

Aug 20, 2023 | 21:29:PM
باپ نے ٹوٹے ہاتھ کیساتھ سمندر کی بے رحم لہروں سے لڑتے ہوئے ڈوبتے بیٹے کو بچا لیا، پھر کیا ہوا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اردن کے ایک شہری نے ٹوٹے ہاتھ کیساتھ سمندر کی بے رحم لہروں سے لڑتے ہوئے ڈوبتے بیٹے کو بچا لیا لیکن اپنی جان قربان کر دی۔

عرب ٹی وی کے مطابق دل کو چھو لینے والی کہانی میں اردن کے ایک شہری نے اپنے بیٹے کو موت سے بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی، ندال حمد الحمران سلطنت عمان میں صلالہ شہر میں اس وقت ڈوب کر ہلاک ہو گیا جب وہ اپنے ساتھیوں کے ایک گروپ کے ساتھ شکار کے سفر پر نکلا تھا۔ اس سفر میں ان کا جوان بیٹا حماد بھی ساتھ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش میں 3 ملزم گرفتار، منشیات کہاں چھپا رکھی تھی؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

جب وہ سمندر کے قریب ایک چٹان پر تھے تو 13 سال کا حماد پھسل کر پانی میں گر گیا۔ حماد پانی میں درمیانی لہروں کے درمیان گرا۔ والد نے فوری طور پر پانی میں چھلانگ لگائی بہت دور تک تیر کر اپنے بیٹے کو اٹھا کر پانی سے خشکی تک لے آیا۔لیکن اس دوران اس کے ہاتھ میں فریکچر آگیا۔ اس فریکچر نے اسے ٹھیک سے تیرنے سے روک دیا اور وہ سمندر کے پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔

ندال کے ایک ساتھی نے انکشاف کیا کہ ان کے اہل خانہ نے انہیں سلطنت عمان میں سلالہ میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اردن میں ان کے لیے جنازہ گاہ کھولی جائے گی۔ اردنی کمیونٹی کے سوشل کلب کی سلطنت عمان میں دوہفر گورنریٹ برانچ نے ندال کی ناگہانی موت پر سوگ کا اظہار کیا۔