سری لنکن بالر مرلی دھرن کو  ہارٹ اٹیک، ہسپتال میں داخل

Apr 20, 2021 | 09:18:AM
 سری لنکن بالر مرلی دھرن کو  ہارٹ اٹیک، ہسپتال میں داخل
کیپشن: سری لنکا کے نامور سپن بالر مرلی دھرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سری لنکا کے نامور سپن بالر مرلی دھرن کو  ہارٹ اٹیک کے سبب بھارت کے شہر چنائی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں مرلی کی سرجری ہوئی اور فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔ مرلی دھرن کو انجیو پلاسٹی  کیلئے ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔ مرلی دھرن آئی پی ایل 2021 کیلئے بھارت کے چنائی شہر میں ہیں۔ وہ سن رائزرز حیدرآباد کے سپن کوچ  ہیں۔ مرلی نے کہاکہ انہوں نے آئی پی ایل آنے سے پہلے اپنے دل میں رکاوٹ پیدا ہونے پر سری لنکا میں ڈاکٹروں سے مشورہ کیاتھا۔ ابتدائی طورپر انہیں بتایا گیا تھاکہ کسی سٹنٹ کی ضرورت نہیں ہے لیکن چنائی کے ہسپتال میں انہیں انجیو پلاسٹی کا مشورہ دیا گیا تھا۔ آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کے سی ای او شانموگاتھن نے بتایاکہ مرلی اب بہت ٹھیک ہیں اور وہ کچھ ہی دن میں ٹیم میں واپس آ جائیں گے۔ 17 اپریل کو مرلی دھرن49 سال کے ہوگئے ۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 800 وکٹیں لیکر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیں۔ مرلی تھرن نے 133 ٹیسٹ، 350 ون ڈے اور 12 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 800، ون ڈے میچوں میں 534 اور ٹی 20 میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 1996 میں سری لنکا کی ون ڈے ورلڈکپ کی فتح کا بھی حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی کورونا وائرس سے متاثر