سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی کورونا وائرس سے متاثر

Apr 20, 2021 | 08:56:AM
 سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی کورونا وائرس سے متاثر
کیپشن: بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ، انہیں ہلکی علامت کے ساتھ نئی دہلی کے آل انڈیاانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں داخل کرادیاگیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 88 سالہ منموہن سنگھ کو ایمس کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایاگیا ہے۔ یہ ٹراما سنٹر بالخصوص کووڈ کے مریضوں کیلئے مختص ہے۔ ذرائع نے منموہن سنگھ کی حالت مستحکم بتائی ہے۔ پیر  کی صبح انہیں ہلکا بخار ہوگیا تھا جس پر ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔ ڈاکٹرز ان کی صحت پر مسلسل نظررکھے ہوئے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کووڈ۔19 ویکسین کے دونوں خوارکیں لے چکے ہیں۔اسی دوران وزیر اعظم نریندرمودی نے منموہن سنگھ کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز سے منموہن سنگھ کی صحت کے بارے میں استفسار کیا اور ایک ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی ، سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم‘ چیف منسٹر اشوک گہلوٹ‘ امریندرسنگھ اور ممتا بنرجی‘ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور دیگر نے منموہن سنگھ کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤ ں کا اظہارکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیا حو ں کی مو جیں۔۔ کے ٹو پر مو بائل ٹاور نصب کر دیا گیا