پنجاب اسمبلی: سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر اپوزیشن لیڈر ،معین ریاض قریشی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد

Mar 19, 2024 | 09:42:AM
پنجاب اسمبلی: سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بھچر اپوزیشن لیڈر ،معین ریاض قریشی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)سنی اتحاد کونسل نےملک احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں ا پوزیشن لیڈر نامزدکردیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ بھی حل ہوگیا ۔سنی اتحاد کونسل نےملک احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں ا پوزیشن لیڈر نامزدکردیا ہے جبکہ  معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے تقرریوں کا اعلان کردیا، صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میاں اسلم اقبال حلف اٹھانے کے بعدلیڈر آف اپوزیشن ہوں گے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ لاقانونیت کی انتہاء ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے لیڈر آف اپوزیشن کے لئے نامزد ایم پی اے میاں اسلم اقبال کو حلف تک نہیں لینے دیا جا رہا، اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے موصولہ پیغام و ہدایت اور میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے عارضی طور پر ملک احمد بھچر کو لیڈر آف اپوزیشن نامزد کیا جاتا ہے۔

ضرورپڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے احساس کا رشتہ، پی ٹی آئی چھوڑنے پر پچھتاوا ہے ، عمران اسماعیل

یاد رہے کہ احمد خاں بھچر  ملک  جہاں خاں بھچر  کے بیٹے ہیں اور19 اپریل  1968 کو میانوالی  میں پیدا ہوئے ۔ پنجاب  یونیورسٹی  لاہور سے  1989 میں گریجوایشن کی ۔میانوالی کے  زمینداراور کاروباری شخصیت ہیں  جو 2013 کے  عام انتخابات  میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب  منتخب ہوئے ۔2024 ء کے عام انتخابات میں دوبارہ آزاد حیثیت میں ایم پی اے منتخب ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے۔

ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کا تعلق ملتان سے اور سابق وزیرریاض حسین قریشی کے بیٹے ہیں،2002 سے 2007 تک میں پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔شاہ محمود قریشی ،پیر ظہور حسین قریشی کے قریبی عزیز ہیں ۔