حکومتی اتحادی جماعتوں کے اکٹھاہونے میں خان صاحب کی مہربانی ہے،چودھری پرویز الٰہی

Jun 19, 2022 | 00:19:AM
سپیکر پنجاب اسمبلی، چودھری پرویز الٰہی، حکومتی اتحادی جماعتوں، اکٹھے ، خان صاحب کی مہربانی،
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے اکٹھے ہونے میں خان صاحب کی مہربانی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ آصف زرداری بہت اچھی سیاست کر رہے ہیں،آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو بھی اچھا ٹرینڈ کیا ہے،بلاول بھٹو بہت اچھا جارہا ہے،بلاول بھٹو دنیا بھر میں تعلقات بنا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ ان تمام جماعتوں کے اکٹھے ہونے میں خان صاحب کی مہربانی ہے،آصف زرداری کا بالکل الگ مائنڈسیٹ ہے، شریفوں کے ساتھ آپ نہ بزنس کر سکتے ہیں نہ سیاست،یہ صرف دھوکے کا منبع ہیں، اس وقت پیپلزپارٹی کے پاس کے ایسی کوئی وزارت نہیں جس پر انہیں گالیاں پڑیں،گالیاں صرف ن لیگ کو پڑ رہی ہیں، آصف زرداری نے شریفوں کو تپتے ہوئے توے پر لٹا دیا ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ ہمیں بھی اندازہ نہیں تھا عمران خان کو حکومت سے نکل کر اتنی پذیرائی ملے گی،عمران خان کہتے ہیں میں نے ان کے ساتھ نہیں بیٹھنا،میں نے کئی بار خان صاحب سے کہا ہے آپ اس بات کو چھوڑ دیں ۔ان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہمارا اتحاد چلتا رہے گا،تحریک انصاف نے مجھ پر اتنا اعتماد کیا مجھے وزیراعلیٰ کا امیدوار بنایا،ہم خان صاحب کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
ق لیگ کے رہنما نے کہاکہ ن لیگ کیساتھ چلنے کے راستے تو 20 سال پہلے ہی بند ہو چکے،پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ایک دو سیٹوں کے سوا ہم تمام سیٹیں جیتیں گے،وفاقی سطح پرہونے والے الیکشن میں ہم آصف زرداری کے ساتھ ہیں، اگر قومی اسمبلی کا الیکشن ہوتا ہے تو ہم زرداری کا ساتھ دیں گے۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کی مقتدر حلقوں سے صلح نہ ہوتی تو یہ سب اندر ہوتے،خان صاحب اور مقتدر حلقوں کے تعلقات میں کافی حد تک بہتری آ چکی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو امریکا کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان ضمنی انتخاب؛ پیپلزپارٹی ن لیگ کے حق میں دستبردار