سندھ سرکار کی 14 گاڑیوں پر سیاسی شخصیات اور بیوکریٹس کا قبضہ 

Dec 19, 2022 | 17:45:PM
سندھ سرکار کی 14 گاڑیوں پر سیاسی شخصیات اور بیوکریٹس کا قبضہ 
کیپشن: قبضہ 
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ سرکار کی 14 گاڑیاں سیاسی شخصیات اور بیوکریٹس کیلئے مال غنیمت بن گئیں،2002.2003.2005 .2006 .2007.2008 2010 اور 2011 ماڈل کی گاڑیوں پر قبضہ برقرار۔

تٖفصیلات کے مطابق جی ایس اے 072 ایکس ایل آئی کرولا ماڈل 2011 پر سابق سینیٹر الماس پروین کا قبضہ ,جی ایس اے  099ایکس ایل آئی کورولا م ماڈل 2011 پر سابق مشیر محمد خان جونیجو کا قبضہ ,جی ایس اے 098 ایکس ایل آئی کرولا ماڈل 2011 پر سابق مشیر اصغر علی جونیجو کا قبضہ ,جی ایس 7181 ایکس ایل آئی کرولا ماڈل 2010 پر سابق معاون خاص نادر حسین خواجہ کا قبضہ ,جی ایس 9983 ایکس  ایل آئی کرولا ماڈل 2008 پر سابق مشیر جاوید احمد شاھ ہاشمی کا قبضہ ,جی ایس 9890 ایکس ایل آئی کرولا ماڈل 2008 پر نورجہان بلوچ کا قبضہ برقرار ہے۔
جی ایس 6729  ایکس ایل آئی کرولا ماڈل 2007 سابق شہید رکن سندھ اسمبلی شہناز بیگم نے واپس نہیں کی ،جی ایس 7320 ایکس ایل آئی کورولا ماڈل 2005'سابق کو آرڈی نیٹر احسن رضا جعفری نے واپس نہیں کی ،جی ایس 7053 ایکس ایل آئی کورولا ماڈل 2003 حفیظ اللہ عباسی نے واپس نہیں کی ۔ گاڑی نمبرجی ایس 6930ایس ایل آئی کورولا ماڈل2010 سابق سیکریٹری تنویر قریشی نے واپس نا کی، جی ایس سی ایکس ایل آئی کورولا ماڈل 2006 پر  عبدالحفیظ عمرانی  کا قبضہ،جی ایس 7158  ایکس ایل آئی کرولا ماڈل 2003 مصطفی جمال  قاضی نے واپس نا کی  جبکہ جی ایس 7308ایکس ایل آئی ماڈل 2002 سیکشن افسر ندیم جعفری نے بھی واپس نہیں کی۔
متعدد بار شوکاز نوٹیسز جاری ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نا ہوسکیں