پنجاب کوآپریٹو بورڈ کی 80 ارب مالیت کی زمین واگزار، پراگرس رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

Aug 19, 2023 | 17:11:PM
پنجاب کوآپریٹو بورڈ کی 80 ارب مالیت کی زمین واگزار، پراگرس رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن کی 80 ارب روپے مالیت کی زمین واگزار کروا لی گئی۔

,پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن کی 80 ارب روپے مالیت کی واگزار کروائی گئی زمین کی پراگرس رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی، کوآپریٹو بورڈ کی 80 ارب روپے کی  643 کینال 8 مرلہ اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔ جسٹس مسعود عابد نقوی نے پنجاب  کوآپریٹو بورڈ کی اراضی واگزار کروانے کی  رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی نے گرفتاری سے قبل پریس کانفرنس میں کیا کہا؟ پولیس نے کیوں گرفتار کیا؟ پی ٹی آئی نے بڑا دعویٰ کر دیا

کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن کی اراضی  واگزار کروانے کی 24 نومبر 2022 سے 15 اگست 2023  تک کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی، جس کے مطابق  کوآپریٹو بورڈ کی اراضی لاہور ، سیالکوٹ، گجرات، اور گوجرانولہ کے علاقوں سے واگزار کروائی گئی   ہے۔

جسٹس مسعود عابد نقوی نے محکمہ کوآپریٹو بورڈ کی اراضی واگزار کروانے کے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور اس سے متعلق تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مسعود عابد نقوی کی کاوشوں سے پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن بورڈ کی 20 ارب مالیتی کی اراضی واگزار کروائی گئی ہے۔