’’عدالت الیکشن کمیشن کو مجبور نہیں کرسکتی ‘‘سندھ ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ

سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کو 15 دن میں الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ہے

Nov 18, 2022 | 11:05:AM
سندھ ہائیکورٹ, کراچی ,حیدرآباد , بلدیاتی انتخابات ,سندھ حکومت,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری، کہا عدالت الیکشن کمیشن کو مجبور نہیں کرسکتی۔

سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کو 15 دن میں الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، کہا الیکشن کمیشن 3 دسمبر تک بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے، الیکشن کمیشن تمام بلدیاتی انتخابات سے متعلق 60 روز میں تمام اقدامات مکمل کرے۔ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ 2ماہ کے اندر اندر ہونی چاہیے۔ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہے۔ تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ انتخابات سے قبل چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی ضروری اقدامات کے پابند ہوں گے۔ 

ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے سے قبل الیکشن نہ کرانے کی تجویز دی تھی۔ اس سے قبل بھی ایم کیو ایم کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد ہوچکی ہے۔ سیلابی صورتحال اور سیکیورٹی کی عدم فراہمی کے باعث 4 ماہ سے الیکشن التواء کا شکار ہیں۔ 

تحریری فیصلے میں یہ بھی لکھا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے ابھی تک الیکشن شیڈول سامنے نہیں ہے۔ اتنے عرصے کے دوران حکومت کو اس کا کوئی نا کوئی حل نکالنا چاہیے تھا۔ سیکورٹی عدم فراہمی کی بنیاد پر الیکشن غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کئے جاسکتے۔

ضرور پڑھیں : مفتا ختم ،اب وزرا ،ارکان اسمبلی اپنے پیسوں سے حج کرسکیں گے

یاد رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے لیکن سندھ حکومت نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری نہ ہونے پر سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 28 اگست رکھی گئی لیکن اس تاریخ کو بھی الیکشن نہ ہونے پر ایک بار پھر تاریخ 23 اکتوبر رکھی گئی تھی مگر تیسری مرتبہ بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے۔