پاکستان کا افغانستان کے سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن

Mar 18, 2024 | 17:53:PM
پاکستان کا افغانستان کے سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن
کیپشن: دفتر خارجہ،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ  پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، کارروائی کا ہدف حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد تھے،گروپ پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار ہے،دہشت گردوں کی کارروائیوں میں سینکڑوں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ 
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا کہ 16 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان میر علی میں حملہ ایک سیکورٹی پوسٹ پر ہوا اور اس میں سات پاکستانی فوجیوں کی جانیں گئیں،گزشتہ دو سالوں میں پاکستان نے افغانستان کو متعدد مرتبہ دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں آگاہ کیا۔
 ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ دہشتگرد پاکستان کی سلامتی کےلئے سنگین خطرہ ہیں، پاکستانی حدود میں دہشتگردانہ حملوں کیلئے مسلسل افغان سرزمین کا استعمال کرتے رہے ہیں،پاکستان افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت اور تعاون کو ترجیح دی۔
ترجمان کاکہناتھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی پر متعدد بار افغان عبوری حکومت کو آگاہ کیا،پاکستان افغانستان کے لوگوں کا بہت احترام کرتا ہے،افغانستان میں اقتدار میں رہنے والوں میں سے کچھ عناصر سرگرم طور پر ٹی ٹی پی کی سرپرستی کر رہے ہیں،پاکستان کے خلاف پراکسی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،ترجمان نے مزید کہا کہ ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد گروہ علاقائی امن اور سلامتی کیلئے اجتماعی خطرہ ہیں،ہم ٹی ٹی پی کی طرف سے لاحق خطرے کا مقابلہ کرنے میں افغان حکام کو درپیش چیلنج کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی سربراہ اسفند یار ولی،پی ٹی آئی رہنما سے کیس جیت گئے